غم بھری زندگی میں خوش رہنے کا طریقہ 👍

🕯   کیا آپ سب خوش

          رہناچاہتی ہیں..

                                           

 *یقینا ضرور* تو آج سے ایک کام کریں *پکا عہد کریں برا گمان جاسوسی اور غیبت کرنا چھوڑ دیں*


کیا آپ دوسروں کے بارے میں خود ہی بری باتیں سوچ لیتی ہیں ⁉

ایسے ہی ہوا ہو گا ⁉

ایسے ہی ہونا ہے‼

اس نے فلاں فلاں سوچا ہو گا ‼

ایسی باتیں سوچنا جس کی آپ کے پاس کوئی ٹھوس دلیل نہیں ہے. *کیا اللہ نے آپ کو صحت طاقت اور انمول زندگی اس لیے دی ہے کہ اسے لوگوں کی بری باتیں سوچنے جاسوسی کرنے اور بری باتیں دوسروں میں پھیلانے میں ضائع کر دیں ⁉* 


🕯 *منفی جذبات میں دوسرا جذبہ حسد ہے. اس کو مل گیا مجھے نہیں ملا یا اس سے چھن کر مجھے مل جائے* ہم یہ سوچتے ہیں کہ میرے اندر تو بہت صلاحیتیں ہیں تو مجھے کیوں نہیں ملا ⁉ سادہ سا جواب ہے کہ *یہ اللہ کا فیصلہ ہے جس کو چاہتا ہے عطا کرتا ہے اور ہمارا کام بس یہ ہے کہ اس کے ہر فیصلے کو دل سے قبول کر لیں* جب کسی کی کوئی چیز اچھی لگے تو فوراً ماشاءاللہ پڑھیں اللہ آپ کو بھی عطا کرے گا


🕯کچھ لوگ آپ کو احساس دلاتے رہتے ہیں *کہ آپ کے پاس یہ نہیں وہ نہیں اس لیے منفی سوچ رکھنے والوں کے ساتھ زیادہ نہ بیٹھیں اگر بیٹھنا ہے تو ان کے ساتھ اپنے مسائل ڈسکس نہ کریں* 




🕯 *زندگی میں کوئی گول کوئی مشن اور مقصد ضرور بنائیں آپ کا سب سے پہلا گول جنت ہے* اس جنت کو حاصل کرنے کے لیے جو چیلنجز آئیں ان کا مقابلہ کریں رکنا نہیں چلتے رہیں دوسروں کو اپنی ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرا کر خودسب کچھ چھوڑ کر نہ بیٹھ جائیں حق کا ساتھ دیں حق پر جمے رہیں دنیا کے سب سے بڑے طاغوت فرعون کی بیوی حضرت آسیہ علیہ السلام نے جب حق کو قبول کیا اور جم گئیں تو جنت کی خواتین کی سردار ٹھہریں.


🕯 *اپنے ماضی کو بھول جائیں اس سے سبق حاصل کریں* جو غلطیاں ماضی میں کیں دوبارہ نہ کریں جو سیکھا اس پر عمل کریں خود سے بار بار ایسے سوال مت کریں

 *اس نے میرے ساتھ ایسا کیوں کیا⁉* 

 *اسے ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا ‼* 

یا

 *مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا* ‼

جو ہو گیا اس کے بارے میں سوچنے کا کوئی فائدہ نہیں اللہ سے استغفار کر کے آگے بڑھیں.


 *🕯خود کا دوسروں سےموازنہ نہ کریں فیس بک پر لوگوں کے ہنستے مسکراتے چہرے اور زرق برق لباس اور مزیدار کھانوں کی تفصیلات دیکھ کر خود کو ناکام اور حقیر مت سمجھیں.* کیونکہ ہو سکتا ہے ان کے پاس یہ ظاہری شان و شوکت تو ہو مگر دل کا سکون نہ ہو آپ کے پاس دنیا کی ہر چیز ہو مگر آپ خوش نہ ہوں تو ان چیزوں کا کیا فائدہ رب العزت بھی آپ کے مال کو نہیں دیکھتا وہ آپ کے دل اور اعمال کو دیکھتا ہے جو رب کو مطلوب ہے اس کا لالچ کریں.


 *یقین جانیے* 

🕯 *جو آپ کے پاس ہے وہ کسی اور کے پاس نہیں جو آپ کے پاس ہے وہ بہترین ہے سب کچھ سب کے لیے نہیں بنا* ہو سکتا ہے کہ آپ کسی ایک چیز میں بہترین ہوں تو دوسرے میں ناکام اپنی اس بہترین صلاحیت کو ڈھونڈیں اور آگے بڑھیں.


 *🕯آپ خود کا خود سے موازنہ کر سکتی ہیں* کیونکہ آپ کا ہر اگلا دن پچھلے دن سے بہتر ہونا چاہیے




🕯 *نیک اور اچھے کاموں میں حصہ ڈالیں کیونکہ یہ کام آپ کو حقیقی خوشی دیں گے* مثلا

👈غرباء میں کھانا بانٹ دیں

👈گرمیوں میں ٹھنڈے پانی کی بوتلیں تقسیم کریں

👈سردیوں میں کمبل سویٹر جرابیں اور گرم کپڑے غریب کو دیں


 *🕯اپنے سے منسلک رشتوں سے بڑی بڑی امیدیں مت لگائیں وہ بھی انسان ہیں* اور انسان خطا کا پتلہ ہے انسانوں سے غلطیاں ہو جاتی ہیں کہیں معافی مانگیں کہیں معاف کر دیں اور آگے بڑھتے جائیں.

Comments

Popular posts from this blog

ط سے طوطا* یا ت سے توتا*